نوڈلز فرائیڈ چکن بنانے کا طریقہ

نوڈلز فرائیڈ چکن بنانے کا طریقہ

آج ہم سیکھیں گے نوڈلز فرائیڈ چکن بنانے کا طریقہ ۔یہ بہت ہی آسان اور مزے دار ریسپی ہے۔

نوڈلز فرائیڈ چکن بنانے کے اجزاء

چکن بر یسٹ ایک عدد
رائس نو ڈلز حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
کچلا ہو ا لہسن دو جوئے
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
سرکہ دو کھا نے کے چمچ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
کارن فلار دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرور ت
کوکنگ آئل حسب ضرورت

نوڈلز فرائیڈ چکن بنانے کی ترکیب

چکن بر یسٹ کو صاف دھو کر اسٹرپس میں کاٹ لیں اور ایک پیالے میں نمک ،لہسن ،لال مرچ ، سرکہ ، سویا ساس ، کارن فلار اور انڈا ڈال کر ملائیں۔چکن کو اس مکسچر سے میرینیٹ کر کے دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں ۔رائس
نوڈلز کو نمک ملے گرم پانی میں ڈال کر دس سے پندرہ منٹ ڈھک کر رکھ دیں ( رائس نوڈلز نہ ملنے کی صورت میں ایگ نوڈلز کو ابال کر استعمال کرلیں ) پھر چھان لیں ۔میرینیٹ کئے ہوئے چکن پر نوڈلز کو لپیٹیں اور ان کو ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں ۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان اسٹرپس کو سنہری فرائی کرلیں۔اب ڈش آؤٹ کر کے سروو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *