نوڈلز چکن پلاؤ بنانے کا طریقہ

نوڈلز چکن پلاؤ بنانے کا طریقہ

آج ہم آپکو نوڈلز بنانے کی بہت ہی مزیدار ریسپی سیکھائیں گے ۔جس سے آپ نہ صرف انگلیاں چاٹتے رہ جایئں گے بلکہ آپ اپنے گھر والوں کا بھی دل جیت لیں گے۔

نوڈلز چکن پلاؤ بنانے کے اجزاء

چائینیز نوڈلز ایک پیکٹ (200گرام)
چکن آدھا کلو
نمک حسب ژ
خشک لہسن ژ چائے کاچمچ
چکن پاوٴڈر ایک چائے کاچمچ
ثابت کالی مرچ تین سے چارعدد
پیاز ایک عدد درمیانی
دہی چار کھانے کے چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
ڈالڈا کو کنگ آئل چار کھانے کا چمچ

نوڈلز چکن پلاؤ بنانے کی ترکیب

چکن  کو صاف دھو کر دو پیالی ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور ابال آنے پر اس کے اوپر آنے والا جھاگ نکال دیں ۔ثابت کالی مرچ ڈال کر آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ چکن گل جائے اور یخنی آدھی (ایک پیالی ) رہ جائے ۔پین میں ڈالڈا کو کنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں پھر اس میں چکن کو ہڈی سے علیحدہ کر کے ڈالیں اور اچھی طرح فرائی کریں۔ دہی میں نمک ،کالی مرچ ،لہسن اور چکن کا پاوٴڈر ڈال کر ملائیں ۔چکن میں یہ دہی کا مکسچر شامل کر کے بھونیں پھر اس میں یخنی شامل کر لیں ۔آدھی پیالی مذید پانی شامل کر نوڈلز کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ کر اس میں ڈال دیں ۔ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیں ،پانی خشک ہونے ہونے نوڈلز چیک کرلیں۔ اگر مکمل طور پرنہ گلے ہوتو تھوڑا ساپانی شامل کرکے ملائیں اورڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *