نوڈلز کے کباب بنانے کا طریقہ

نوڈلز کے کباب بنانے کا طریقہ

چکن ،مٹن ،بیف کے کباب تو آپ نے بہت مرتبہ کھاۓ ہوں گے آج ہم آپ کو بنانا سیکھائیں گے نوڈلز کے کباب بنانے کا طریقہ ۔جو بہت ہی آسان اور بہت ہی مزیدار ریسپی ہے۔

نوڈلز کے کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

میگی نوڈلز ایک پیکٹ
انڈا ایک عدد
مرغی چار بوٹیاں
ہری پیاز تین عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
ہری مرچ پانچ عدد
سرخ مرچ حسب ذائقہ

نوڈلز کے کباب بنانے کی ترکیب

نوڈلز کو مصالحہ ڈال کر ابالیں۔ مرغی کے ٹکڑے ابال لیں اور باریک بوٹیاں کر لیں۔ ہر ا مصالحہ کاٹ لیں اور انڈے پھینٹ لیں ان میں نمک کالی مرچ ملا دیں۔ نوڈلز ڈال کر پھینٹیں۔ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ تمام اجزاء کو شامل کر کے مکس کر لیں۔ فرائنگ پین میں تیل ڈال کر یہ پیسٹ گول گول ٹکیوں کے برابر ڈال کر براؤن کر یں۔ سنہری ہو جائے اتار لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *