ویجی نوڈلز بنانے کا طریقہ

ویجی نوڈلز بنانے کا طریقہ

کبھی کبھی ہمارا دل ویجیٹیبلز کی کوئی بہت ہلکی پھلکی ڈش کھانے کا کرتا ہے اس صورت میں آپکو چاہیۓ ویجی نوڈلز بنائیں اور لطف اندوز ہوں۔تو آپکو ہم ویجی نوڈلز بنانے کا طریقہ بتایئں گے۔

ویجی نوڈلز بنانے کے لیۓ اجزاء

نوڈلز 200گرام
پیاز(باریک کاٹ لیں) دو عدد
کشمیری مرچ (باریک کاٹ لیں ) دو عدد
بند گوبھی (کتر لیں) آدھی پیالی
گاجر (باریک کاٹ لیں) ایک عدد
ٹماٹر(باریک کاٹلیں) دو عدد
اجینو موٹو آدھا چائے کا چمچ
سویا سوس ایک چائے کا چمچ
نمک چار کھانے کے چمچ
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت

ویجی نوڈلز بنانے کی ترکیب

نوڈلز کو نمکین پانی میں ایک چائے کا چمچ تیل ملا کر ابال کر گلالیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے پیاز دو منٹ کے لئے فرائی کریں۔ سوائے ٹماٹروں کے تمام سبزیاں پانچ منٹ کے لئے فرائی کریں۔ ٹماٹر اور نوڈلز ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ باقی اجزاء ملا کر اس وقت تک فرائی کریں جب تک ٹماٹر گل جائیں۔ چلی سوس کے ساتھ سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *