ٹماٹر اور دھنیا کا شوربہ بنانا ۔

ٹماٹر اور دھنیا کا شوربہ بنانا ۔

آج ہم آپ کو بہت ہی کم وقت میں تیار ہو جانے والی ڈش ٹماٹر اور دھنیا کا شوربہ بنانا سیکھائیں گے ۔جس کی تیاری میں 15 منٹ اور پکنے میں 15 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہےاور یہ 4 افراد کے لیۓ بہت ہی اعلیٰ ڈش ہے۔

ٹماٹر اور دھنیا کا شوربہ بنانے کے لیۓ اجزاء

1 کھانے کا چمچ بیسن
12 تا 15 عدد بڑے ٹماٹر رف انداز میں کٹے ہوئے
3 تا 4 عدد کڑی پتے
1 کھانے کا چمچ مرچ پاوؤڈر (پسی ہوئی سرخ مرچ)
نمک حسبِ ذائقہ
2 چائے کا چمچ لیموں کا رس (جوس)
1 کھانے کا چمچ گھی
1 چائے کا چمچ رائی
۔1 چائے کا چمچ زیرہ
1 کھانے کا چمچ دھنیا کٹا ہوا۔

ٹماٹر اور دھنیا کا شوربہ بنانے کی ترکیب:

کپ پانی میں بیسن حل کریں (تحلیل کریں)۔پانی میں تحلیل کرنے کے بعد اسے ایک جانب رکھ دیں۔ایک پین میں 2 کپ پانی ابالیں۔اس پانی میں ٹماٹر شامل کریں اور 3 تا 4 منٹ تک پکائیں۔انہیں چھاننے کی ضرورت نہیں۔کڑی پتے اور پسی ہوئی مرچ شامل کریں۔ایک مکسر میں انہیں بلینڈ کریں حتیٰ کہ ہموار شوربہ (Puree) بن جائے۔اس شوربے (Puree) کو ایک گہرے پین میں منتقل کریں اور ابالا دلائیں۔بیسن مکسچر شامل کریں۔اس کے علاوہ نمک، چینی، اور لیموں کا رس (جوس) بھی شامل کریں اور بخوبی یکجا کریں۔3 تا 4 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔اس کے بعد ایک جانب رکھ دیں۔ایک چھوٹے پین میں گھی گرم کریں۔جب گھی گرم ہو جائے تب اس میں رائی اور زیرہ شامل کریں۔جب وہ چٹخنے لگیں تب انہیں ٹماٹر اور دھنیا کے شوربے میں شامل کریں اور بخوبی یکجا کریں۔دھنیا کے ساتھ گارنش کریں۔اب آپ اس کو نوش کرنے کے لیے پیش کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *