پالک شوربہ بنانے کا طریقہ

پالک شوربہ بنانے کا طریقہ

آج ہم پالک شوربہ بنانے کا طریقہ سیکھائیں گے جس کی تیاری میں 15منٹ اور پکنے میں 15 منٹ کا وقت لگتاہے اور 4 افراد بہت آرام سے اس مزےدار پالک کے شوربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

پالک کا شوربہ بنانے کے لیۓ اجزاء

4کپ پالک کٹی ہوئی
1 کھانے کا چمچ ادرک، پرزوں میں کٹا ہوا
2 کھانے کے چمچ پودینہ کے پتے
3 سبز مرچیں
1 کھانے کا چمچ لہسن پسا ہوا
1 کپ دودھ
نمک حسبِ ذائقہ
1 چائے کا چمچ پسی ہوئی کالی مرچ
1 چائے کا چمچ لیموں کا رس (جوس)
1 کھانے کا چمچ گھی

پالک کا شوربہ بنانے کی ترکیب

ایک پین میں 2 کپ پانی ابالیں۔اس میں پالک شامل کریں۔پالک شامل کرنے کے بعد اسے 3 تا 4 منٹ تک پکائیں۔پالک نچوڑ لیں اور اسے ٹھندا کرنے کے لیے ایک جانب رکھ دیں۔پالک۔ پودینے کے پتے اور سبز مرچیں باہم یکجا کریں اور انہیں ایک مکسر میں بلینڈ کریں اور ان کا ایک ہموار شوربہ (Puree) بنا لیں۔اس شوربے کو ایک گہرے پین میں منتقل کریں اس میں دودھ اور 1کپ پانی شامل کریں اور ابالا دلائیں۔نمک۔ پسی ہوئی کالی مرچ۔ اور لیموں کا رس (جوس) شامل کریں۔بخوبی یکجا کریں اور 1 تا 2 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔ایک چھوٹے پین میں گھی گرم کریں۔اس میں لہسن شامل کریں اور بھونیں حتیٰ کہ وہ سنہری براوؤن رنگت اختیار کر جائے۔اسے پالک شوربہ میں شامل کر کے بخوبی یکجا کریں۔اور 2 تا 3 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔پرزوں میں کٹے ہوئے (Shredded) ادرک کے ساتھ گارنش کریں۔گرما گرم ہی نوش کرنے کے لیے پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *