پالک پنیر بنانے کا طریقہ

پالک پنیر بنانے کا طریقہ

آلو پالک تو سب ہی بناتے ہیں اور کھاتے ہیں آج ہم پالک پنیر بنانے کا طریقہ سیکھتے ہیں جس کی تیاری میں 20 منٹ اور پکانے میں 40 منٹ لگتے ہیں۔ آئیں سیکھتے ہیں مزیدار سا پالک پنیر ۔

پالک پنیر بنانے کے لیے اجزاء

پالک 1/2 کلو
مرغی کا گوشت (بون لیس) 250 گرام
کریم 1 کپ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ
پنیر 150 گرام
لہسن‘ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
دہی 3 کھانے کے چمچے

پالک پنیر بنانے کا طریقہ:

پالک کاٹ کے دھولیں اور نمک ملے پانی میں اُبال کر گرائنڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن‘ادرک پیسٹ ڈال کر ساتے فرائی کریں گوشت ڈال کر بھونیں نمک‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘دہی ڈال کر مزید 2 منٹ تک فرائی کریں۔اس کے بعد گوشت گلنے تک ڈھکن ڈھک کر پکائیں۔گوشت گل جائے تو پنیر اور کریم شامل کرکے 2-3 منٹ تک دم پر رکھیں۔اس کے بعد سرونگ ڈش میں نکال کر گارنش کرکے گرم گرم روٹی یا نان کے ساتھ تناول فرمائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *