پالک چیز کوفتے بنانے کا طریقہ

پالک چیز کوفتے بنانے کا طریقہ

آج ہم بنائیں گے پالک کے کوفتے جن کی تیاری میں 20 منٹ جبکہ پکنے میں 40 منٹ لگیں گے جبکہ یہ چھ افراد کے لیۓ بہت ہی کم وقت میں بننے والی اعلیٰ ڈش ہے۔

پالک چیز کوفتے بنانے کے لیۓ اجزاء

پالک آدھا کلو
کاٹج چیز 200گرام
نمک حسب ذائقہ
پیاز ایک عدد
ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
گرم مصالہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
کارن فلار دو کھانے کے چمچ
فریش کریم چار کھانے کے چمچ
قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ دو سے تین عدد
کوکنگ آئل حسب ضرورت

پالک چیز کے کوفتے بنانے کی ترکیب

پالک کو چوپ کر کے صاف دھولیں اور ابلتے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔ اوپرسے یخ ٹھنڈا پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کر لیں۔چاپر میں پالک ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر لیں۔پھر اس میں نمک کارن فلاراور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔کاٹج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اسے چھوٹے چھوٹے بولز بنا لیں۔پالک کے کوفتے بنا کر اس کے درمیان میں کاٹج چیز کا بال رکھ کر بند کر دیں اور انھیں کچھ دیر کے لیں فریج میں رکھ دیں۔ پین میں آئل میں ان کوفتوں کو سنہری فرائی کر لیں۔ پھر اسی پین میں تیل کم کر کے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں۔اس میں لہسن ڈال کرفرائی کریں پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔آخر میں اس میں کریم ،گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب تیل علیحدہ ہو جا ئے تو چولہے سے اتار دلیں۔ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے کوفتے ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *