پالک کوفتہ بنانے کا طریقہ:

پالک کوفتہ بنانے کا طریقہ:

آج ہم بنائیں گے پالک کے کوفتے جن کی تیاری میں 15 منٹ جبکہ پکنے میں 40 منٹ لگیں گے جبکہ یہ پانچ افراد کے لیۓ بہت ہی کم وقت میں بننے والی اعلیٰ ڈش ہے۔

پالک کے کوفتے بنانے کے لیۓ اجزاء

پالک 175گرام
بیسن ایک کپ
کاجو 2کپ
دھنیا 1/2چائے کا چمچ
زیرہ(پسا ہوا)1/2چائے کا چمچ
تیل (تلنے کیلئے) حسب ضرورت
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کریم 1کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا 1کھانے کا چمچ
لہسن،ادک کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک کپ

پالک کوفتے بنانے کی ترکیب

سب سے پہلے کوفتے بنالیں۔ پالک کے پتے اچھی طرح دھو کر ابالیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ کر میش (Mash) کرلیں۔ خشخاش کو باریک پیس کر اس کی پیسٹ بنالیں اور کاجو پیسٹ میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد تیل کے علاوہ تمام مصالے اور دیگر اجزاء پالک کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں۔اب پالک کے آمیزے کے آٹھ حصے کریں اور ان کے کوفتے بنا لیں۔ پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے تمام کو فتوں کو ڈیپ فرائی کر لیں۔ ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں زیرہ کڑ کڑائیں اور پھر پیاز شامل کر کے گولڈن براوٴن کر لیں۔ اب اس میں کا جو پیسٹ، ہلدی، لال مرچ اور نمک ڈال کر تین منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔ جب ٹماٹر مصالے میں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔کھانا سرو کرنے سے پہلے تمام کوفتے گریوی میں شامل کر کے پانچ منٹ تک ضرور پکائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *