پالک گوبھی چکن بنانے کا طریقہ

پالک گوبھی چکن بنانے کا طریقہ

آلو گوبھی یا آلو پالک تو آپ نے بہت مرتبہ کھائی ہو گی آج ہم آپ کو پالک گوبھی چکن بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔15 منٹ کی تیاری میں اور 40 منٹ پکانے میں لگنے کے بعد ایک بہت ہی مزے کی ریسپی تیار ہو جاۓ گی جو چار افراد آرام سے کھا سکیں گے۔

پالک گوبھی چکن بنانے کے لیۓ اجزاء

چکن (بون لیس)آدھا کلو
پیاز (باریک کٹی ہوئی)دو عدد
ہلدی ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
پھول گوبھی ایک عدد
پالک (باریک کٹی ہوئی)آدھا کلو
ادرک (باریک کٹی ہوئی)دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)آٹھ عدد
مکھن ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)ایک گٹھی

پالک گوبھی چکن بنانے کی ترکیب

ایک دیگچی میں چکن، پیاز، ہلدی، لال مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔اب پالک دھوکر ایک چٹکی ہلدی کے ساتھ بھگو دیں پھر ایک دیگچی میں ڈال کر اس کا اپنا پانی خشک کریں اور چوپر میں پیس لیں۔جب چکن کا پانی خشک ہونے لگے تو اس میں پھول گوبھی اور پالک ڈال کر ہلکا سا بھون کر دَم پر رکھیں۔پھر ادرک، ہری مرچ اور مکھن شامل کر دیں۔آخر میں ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *