پاۓ بنانے کا طریقہ

پاۓ بنانے کی ترکیب

کوئی تہوار ہو ناشتے کا ذکر ہو اور گھر میں پاۓ نہ بنیں یہ ممکن ہی نہیں۔اس لیۓ ہم آج آپ کو  پاۓ بنانا سیکھائیں گے۔

پاۓ بنانے کے لیۓ اجزاء

پائے 2 عدد (بھنے ہوئے ٹکڑے کروا لیں)
تیل حسب ضرورت
دہی 2 کپ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد
دھنیا پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچہ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 4 عدد
ادرک‘لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
لیموں 2 عدد
ہرا دھنیا 1 گٹھی
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 4 عدد

پاۓ بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے پائے اچھی طرح سے دھو لیں اور ایک بڑی دیگچی میں تقریباً 1/2 سے زیادہ پانی لیں اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور اُبلنے کے لئے رکھ دیں۔چھ گھنٹے اُبلنے دیں جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی ہڈی ہڈیاں ہوں پھینک دیں۔گوشت اور چھوٹی ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں یخنی کسی برتن میں چھان کر رکھ لیں۔اسی دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز براؤن کر لیں اور باہر نکال لیں ٹھنڈی کرکے باریک پیس لیں۔پسی ہوئی پیاز میں دہی‘لال مرچ‘دھنیا‘ہلدی‘ادرک‘لہسن‘گرم مصالحہ‘لیموں‘ہرا دھنیا‘ہری مرچ‘نمک سمیت ملا کر تیل میں ڈال دیں اور بھونیں۔اس کے بعد پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں ہلکی آنچ میں توے پر دم کے لئے رکھ دیں۔جب تیل اوپر آ جائے تو جان لیں کہ پائے تیار ہیں۔گرم گرم نان کے ساتھ شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *