پسندوں کی بریانی بنانے کا طریقہ:

پسندوں کی بریانی بنانے کا طریقہ:

ہم آج آپ کو پسندوں کی بریانی بنانے کی ترکیب اور مکمل طریقہ بتائیں گے۔اس کی تیاری میں 20 منٹ اور پکانے میں 60منٹ کا وقت درکار ہوگا جو چھ افراد کے  کھانے کے لیۓ موزوں ہو گی۔تو چلتے ہیں آج کی ریسپی پسندوں کی بریانی بنانے کا طریقہ سیکھنے۔

پسندوں کی بریانی بنانے کے اجزاء:

پسند ے 1کلو
ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا
نمک حسب ذائقہ
تیل دو کپ
لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچے
زردے کا رنگ 1چائے کا چمچہ (دودھ میں گھول لیں)
ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
پودینہ 1/2 کپ(باریک کٹاہوا)
ہرا دھنیا آدھا کپ باریک کٹا ہوا
دھنیا پاؤڈر 2کھانے کے چمچے
پیاز(باریک کاٹ لیں) تین عدد بڑے سائز کے
دہی ایک پاؤ
آلو بخارے 10-12عدد
چاول 750گرام
ادرک لہسن پیسٹ 4کھانے کے چمچے
لیموں (جوس نکال لیں) 2عدد
ٹماٹر (کاٹ لیں) 4عدد
ہری مرچ 6عدد

پسندوں کی بریانی بنانے کی ترکیب

تیل گرم کریں اور تیل میں پیاز فرائی کرکے براؤن کرلیں ۔براؤن ہوجانے پر چورا کر لیں ۔پسندوں میں نمک‘تھوڑی سی ہلدی اور 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن ڈال کر گلالیں زیادہ گلا نا نہیں ہے ۔ایک الگ پین میں تیل گرم کریں اور تیل میں ہری مرچ ڈال کر فرائی کریں چھلکا پھٹنے لگے تو اس میں ٹماٹر ڈال دیں ۔ٹماٹر نرم پڑجائیں تو اس میں دہی ‘آلو بخارے ‘نمک‘مرچ‘دھنیا ‘ہلدی ‘پیاز ‘ادرک لہسن اور پسندے ڈال کر بھونیں حتیٰ کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔لیموں کا رس ملا کر اتار لیں چاول میں نمک‘ثابت گرم مصالحہ ملا کر ابال لیں۔چاول ایک کنی اُبل جائیں تو چھان لیں برتن میں ایک تہہ چاول پھرپسندے پھر چاول ڈال کر زردے کا رنگ اور بقیہ ہرامصالحہ ڈال کر 10-15منٹ دم پر رکھ دیں ۔بہت مزیدار پسندوں کی بریانی تیار ہے سرو کرتے وقت انڈے ابال کر ڈال کر دہی کے رائتے کے ساتھ سروکریں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *