پشاوری چکن تکہ بنانے کا طریقہ:

پشاوری تکہ

آج ہم آپ کو پشاوری چکن تکہ کی ریسپی سکھانے جا رہے ہیں جس کی مکمل تیاری میں ڈیڑھ گھنٹہ اور پکانے میں آدھا گھنٹہ لگے گا اور یہ ڈش چھ افراد کے کھانے کے لیۓ کافی ہے۔چلیں پھر آج کی ریسپی کی طرف بڑھتے ہیں۔

پشاوری تکہ بنانے کے لیۓ اجزاء:

گوشت 1 کلو
2 لہسن ادرک پیسٹ
کھانے کے چمچے
سرخ مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچے
گرم مصالحہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا (کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچہ
سونٹھ 1/2 چائے کا چمچہ
اجوائن 1/2 چائے کا چمچہ
دہی 1 کپ
کچا پپیتا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
سفید سرکہ 1/2 کپ
ہری مرچیں (پیسٹ بنا لیں) 6-8 عدد
ہرا دھنیا (پیسٹ بنا لیں) 1/2 گٹھی
پیاز 1 عدد (پیسٹ بنا لیں)
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت

پشاوری چکن تکہ بنانے کا طریقہ:

پیالے میں گوشت‘لہسن ادرک پیسٹ‘سرخ مرچ پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘کٹا ہوا دھنیا‘اجوائن‘دہی‘سونٹھ ہری مرچوں کا پیسٹ‘کچا پپیتا پیسٹ‘نمک‘سرکہ ہرے دھنیے کا پیسٹ اور پیاز پیسٹ ڈال دیں۔اچھی طرح مکس کرکے 3-4 گھنٹے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔کڑاہی میں تیل گرم کرکے گوشت مصالحے سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر 20-25 منٹ کے لئے ڈھک کر پکائیں۔پانی خشک ہو جائے تو ہلکا سا بھون کر چولہے سے اُتار لیں۔ڈش میں نکال کر سلاد‘ لیموں اور روٹی یا نان کے ساتھ گرم گرم نوش فرمائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *