پودینے کی روٹی بنانے کا طریقہ

پودینے کی روٹی بنانے کا طریقہ

آج ہم بنائیں گے پودینے کی روٹی جس کی تیاری میں 10 منٹ جبکہ پکنے میں 20 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے اور درج ذیل اجزاء کے مطابق یہ 8 افراد کے لیۓ بہت ہی زبردست ڈش ہے

پودینے کی روٹی بنانے کے لیۓ اجزاء

کپ پودینے کے پتے 1 کپ
2 کپ گندم (گیہوں) کا آٹا
نمک حسبِ ذائقہ
2 کھانے کے چمچ گھی
گندم (گیہوں) کا آٹا برائے رولنگ
پکانے کے لیۓ گھی

پودینے کی روٹی بنانے کی ترکیب

ایک گرم توے پر پودینہ کے پتے خشک روسٹ کریں حتیٰ کہ وہ خستہ بن جائیں۔تمام اجزائے ترکیبی بشمول پودینہ کے پتے باہم یکجا کریں۔معقول مقدار میں پانی استعمال کرتے ہوئے انہیں نیم نرم گوندھے ہوئے آٹے کی شکل میں گوندھ لیں۔آٹے کو 10 مساوی حصوں میں تقسیم کریں۔ہر ایک حصے کو 150 ملی میٹر (6 انچ) قطر کے حامل دائرے کی شکل دیں۔حصول مقصد کے لیے گندم (گیہوں) کا آٹا یعنی خشکا استعمال کریں۔ایک تندور (تنور) میں پکائیں یا ایک گرم توے پر دونوں سائیڈوں پر پکائیں۔پکانے کے لیے تھوڑا سا گھی استعمال کریں۔اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ براوؤن دھبے دونوں سائیڈوں پر نمودار ہو جائیں۔گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *