پہاڑی تکے بنانے کا طریقہ

پہاڑی تکے بنانے کا طریقہ:

پہاڑی تکے بنانے کےلیے اجزاء

گوشت آدھ سیر
لہسن ادرک کا پیسٹ
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی آدھا چاۓ کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چاۓ کا چمچ
پیاز ایک پاؤ
ٹماٹر ایک پاؤ
گھی آدھاپاؤ
آلو ایک پاؤ
دہی ایک پاؤ

پہاڑی تکےبنانے کی ترکیب:

گوشت کے پارچے کر ڈالیں۔ سارے مصالحے پیس لیں اورا نہی میں ملا کر یہ مرکب گوشت کے پارچوں پر لیپ دیں۔ اگر گوشت کو اس حالت میں ایک گھنٹہ تک رہنے دیا جاے گا تو آسانی سے اور کم وقت میں گلنے کے قابل میں ایک گھنٹہ تک رہنے دیا جائے گا تو آسانی سے اور کم وقت میں گلنے کے قابل ہو جاے گا۔ اب آلوؤں کے ٹکڑے کر لیں اور کسی چوڑے برتن یا فرائی پانی میں آدھا گھی گرم کر کے اس میں مصالحے لگا ہوا گوشت اس طرح ڈالیں کہ پارچوں کو برا بر برابر بچھا دیں ان کے اوپر ٹماٹر اور آلو کے ٹکڑے اسی طرح بچھا دیں ۔ ان کے اوپر پیازکے لچھے پھیلا دیں اور باقی گھی اوپر ڈال دیں۔ اب فرائی پانی میں تھوڑا تھوڑا سا پانی آہستہ آہستہ ڈالیں تاکہ گوشت ٹماٹر وں اور آلوؤں کے ٹکڑے بے ترتیب نہ ہوں ۔ فرائی پین کو کسی پلیٹ وغیرہ میں ڈھانپ دیں اور بھٹی اوون یا تنور میں ر کھ دیں ۔ کچھ دیر بعد فرائی پانی کوکھول کر دیکھیں اگر پانی خشک ہو گیا ہو مگر پارچے ابھی نہ گلے ہوں تو مزید پانی دیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے آنچ دھیمی کر کے چند منٹ تک پکائیں ۔ پھر آگ پر سے ہٹالیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *