چنگیزی بیف گرل بنانے کا طریقہ

چنگیزی بیف گرل بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو چنگیزی بیف گرل بنانے کی ترکیب بتائیں گے جس پر عمل پیرا کرتے ہوۓ آپ بنا سکتے ہیں بہت ہی شاندار چنگیزی بیف گرل وہ بھی بہت کم وقت میں اس کی تیاری کے لیے صرف 10 منٹ لگتے ہیں جبکہ اس کو پکنے میں 30 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے ۔چنگیزی بیف گرل کے بتاۓ جانے والے اجزاء سے 3 افراد آرام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔تو چلیں سیکھتے ہیں چنگیزی بیف گرل بنانے کا طریقہ ۔

چنگیزی بیف گرل بنانے کے اجزاء

گوشت ڈیڑھ کلو
لہسن، ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
چینی چار چائے کا چمچ
سیاہ مرچ پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ
سبز پیاز دو عدد (باریک کٹی ہوئی)
سفید تل دو چائے کے چمچ (بھنے اور پسے ہوئے)
سرکہ تین کھانے کے چمچ
سویا سوس ایک چوتھائی کپ
تیل ایک کپ
تلوں کا تیل آدھا کپ

چنگیزی بیف گرل بنانے کی ترکیب:

(مکمل طریقہ)

ایک دیگچی میں پہلے تمام مصالحے اچھی طرح حل کر لیں ۔اب اس میں گوشت ڈال کر اسے مصالحوں میں مکس کریں۔ اور چار گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریج میں رکھ لیجئے۔پکانے سے قبل بیف کے ٹکڑوں پر تل اور تل کا تیل اچھی طرح لگا لیں۔پھر گرل میں پروکرکوئلوں پر ہلکی آنچ کے ساتھ انکے ٹکڑوں کو اچھی طرح ہر طرف سے گولڈن براؤن کریں۔جب بیف اچھی طرح گرل ہوجائے تو اسے گرم گرم سلاد اور ٹماٹر، پیاز کے ساتھ سرو کریں۔مزید ریسپیز کے لیے ہمارے بلاگ پر وزٹ کرتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *