چٹخارےدار آلو بنانے کا طریقہ

چٹخارےدار آلو بنانے کا طریقہ

چٹخارےدار آلو بنانے کے لیۓ اجزاء

آلو(گول کاٹ لیں) چار عدد
درمیانہ سائز سبز مرچیں چار عدد
سبز دھنیہ ایک گٹھی
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن چار عدد
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ناریل (کتر ا ہوا) چھوٹا سائز
املی چند دانے
زیرہ ثابت ایک چائے کا چمچ
سوکھا دھنیہ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ

چٹخارےدار آلو بنانے کی ترکیب

تمام مصالحوں کی پیسٹ بنا لیں۔پیسٹ کو آلوؤں کے قتلوں پر لگائیں۔تیل گرم کریں اور آلوؤں کے سلائیسز تیل میں احتیاط سے رکھیں۔پین کو ڈھک دیں اور بغیر پانی کے ہلکی آنچ پر گلا لیں۔چمچہ کبھی کبھی چلائیں۔جیسے ہی آلو اچھی طرح گل جائیں ڈش آوٹ کر کے ہرے دھنیۓ کی گارنشنگ کر کے گرما گرم چپاتی یا نان کے ساتھ نوش فرمائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *