چپلی کباب بنانے کا طریقہ

چپلی کباب بنانے کا طریقہ

آج ہم بنانا سیکھیں گے بہت ہی مزے کے چپلی کباب جو صرف 25 منٹ کی تیاری کے بعد 30 منٹ میں تیار ہو جائیں گےاور تین افراد بہت آرام سے کھا سکتے ہیں۔

چپلی کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

قیمہ ایک کلو(باریک پسا ہوا)
ٹماٹر چار عدد
مکئی کا آٹا ایک پاؤ
انار دانہ دو کھانے کے چمچے(موٹا پیس لیں)
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ چار عدد
سوکھا دھنیا دو چائے کے چمچے(بھون کر موٹا پیس لیں)
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ(پسا اور بھنا ہوا)
انڈے چار عدد
پیاز ایک عدد
تیل تلنے کے لئے
ہرادھنیا،پودینہ حسب ضرورت

چپلی کباب بنانے کی ترکیب

ٹماٹر،ہری مرچ،دھنیا اور پودینہ باریک کاٹ لیں۔2مصالحہ موٹا موٹا پیس کر سفید زیرے کے ساتھ قیمے میں ملا لیں،ساتھ ہی مکئی کا آٹا اور انڈے پھینٹ کر شامل کر دیں۔3اب درمیانے سائز کے کباب بنا لیں۔4فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے کباب سنہری تل لیں۔چپلی کباب تیار ہے۔چپاتی سے کھائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *