کریمی تکہ بنانے کی ترکیب:

کریمی تکہ بنانے کی ترکیب:

تکہ بوٹی تو آپ نے کھائی ہی ہو گی مگر آج ہم آپ کو مزے دار سا کریمی تکہ بنانا سیکھائیں گے تو چلیۓ چلتے ہیں اپنی ریسپی کریمی تکہ بنانے کی طرف۔

کریمی تکہ بنانے کے لیۓ اجزاء:

گوشت ڈیڑھ کلو (بڑے پیس)
گوشت گلانے کا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
دہی دو کھانے کے چمچ
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھون کر پیس لیں)
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لہسن، ادرک ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)
کھٹائی ایک کھانے کا چمچ ( پسی ہوئی)
مکھن یا گھی دو کھانے کا چمچ
فریش کریم آدھا کپ

کریمی تکہ بنانے کا طریقہ:

گوشت گلانے کا پاؤڈر، دہی، سفیدزیرہ، ثابت دھنیا، لال مرچ پاؤڈر، لہسن، ادرک کا پیسٹ، کھٹائی، مکھن یا گھی اور فریش کریم مکس کر لیںگوشت میں مصالحہ لگا کر کانٹے سے گود لیں۔تین سے چار گھنٹے میرینیٹ کرنے کے لئے رکھ دیں۔اوون کو 150C پر پہلے سے گرم کر لیں۔گوشت کو بیکنگ ڈش میں ڈال کر 180C پر 40-45 منٹ تک بیک کر لیں۔اچھی طرح بیک ہونے کا پر نکال لیں۔کیچپ اور دہی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *