کشمیری پلاؤ بنانے کا طریقہ

کشمیری پلاؤ بنانے کا طریقہ

آج ہم آپ کو کشمیری پلاؤ بنانا سیکھائیں گے جو ایک بہت ہی لذیز اور زبردست ڈش ہے اسکی تیاری میں 30 منٹ اور پکانے میں 15 منٹ کا وقت درکار ہو گا۔اور یہ 4 افراد کے لیے
تیاری کے کھانے کے لیۓ بہت ہی منفرد اور مزے دار ریسپی ہے۔

کشمیری پلاؤ بنانے کےلیۓ اجزاء

گوشت 1/2کلو
چاول 750گرام ( 15-20منٹ بھگودیں)
پیاز ( چوپ کر لیں) 2عدد
ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچہ
سونف 1کھانے کا چمچ
سبز الائچی 6عدد
گرم مصالحہ پاوٴڈر 1چائے کا چمچہ
ناریل پاوٴڈر 1چائے کا چمچہ
دہی 1/2کپ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل حسبِ ضرورت

کشمیری پلاؤ تیار کرنے کی ترکیب

دیگچی میں گوشت‘ ثابت دھنیا‘ سونف اور نمک ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چاولوں کے لیے یخنی بن جائے۔درمیانی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔گوشت گل جائے تو یخنی چنان کر بوٹیاں الگ نکال لیں۔سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر فرائی کے کے دہی‘ گرم مصالحہ پاوٴڈر ‘ سبز الائچی اور ناریل پاوٴڈر ڈال کر بھون لیں۔یخنی اور چاول ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں۔خشک ہونے لگے تو 10-15منٹ ہلکی آنچ پر دم دے دیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر گرم گرم پیش کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *