کچنار کا سالن تیار کرنے کی ترکیب (مکمل طریقہ)

کچنار کا سالن تیار کرنے کی ترکیب (مکمل طریقہ)

کچنار کا سالن تیار کرنے کے لیۓ اشیاء:

کچنار آدھ کلو
گھی ایک پاؤ
پیاز ایک پاؤ
نمک حسب پسند
ہلدی حسب پسند
دہی ایک پاؤ
لہسن ایک پوتھی
ادرک چوتھائی چھٹانک

کچنار کا سالن تیار کرنے کی ترکیب:

سب سے پہلے کچنار کی کلیوں کو ابال لیں۔ جب یہ گل جائیں تو پانی نچوڑ دیں اور کلیوں کو الگ کسی برتن میں رکھ دیں۔ تمام مصالحے پیس کر دہی میں ملا لیں اور دہی کو اچھی طرح پھینٹ لیں ۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کر یں اورپیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ پیاز جب بادامی ہو جائے تو مصالحے ملا دیں اس میں ڈال کر خوب بھونیں۔ جب مصالحوں اور دہی کی بو مر جائے تو کچنال کی کلیاں ڈال دیں اور خوب اچھی طرح بھونیں۔ تاکہ کچنار میں مصالحہ اچھی طرح گل جائے۔ گھی نکل آئے تو اتار لیں۔ نہایت لذیذ سالن تیار ہوگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *