کھٹا میٹھا بینگن کا بھرتا بنانے کا طریقہ

کھٹا میٹھا بینگن کا بھرتا بنانے کا طریقہ

آج ہم بینگن کا بھرتہ بنانا سیکھیں گے جو بہت ہی آسان اور بہت مزے دار ہوگا تو چلیں سیکھتے ہیں کھٹا میٹھا بینگن کا بھرتہ بنانا۔

کھٹا میھٹا بینگن کا بھرتہ بنانے کے اجزاء

گول بینگن آدھا کلو
کوکنگ آئل تین سے چار کھانے کے چمچ
ٹماٹر تین سے چار عدد
3نمک حسب ذائقہ
ہری مرچیں دو سے تین عدد
لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
ہری پیاز تین سے چار عدد
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ

کھٹا میھٹا بینگن کا بھرتہ بنانے کی ترکیب

توے پر ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھ کر گرم کریں،پھر اس پر بینگن رکھ کر بڑے پین سے مکمل طور پر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پچیس سے تیس منٹ بینگن کو بھونیں،درمیان میں ایک سے دو مرتبہ الٹ پلٹ کر لیں۔جب اوپر کا چھلکا سیاہ ہو جائے اور بینگن اندر سے اچھی طرح گل جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ہری پیاز کی پتیاں اور ڈنٹھل کو علیحدہ علیحدہ کاٹ کر رکھ لیں،لہسن اور ہری مرچوں کو باریک چوپ کر کے رکھ لیں۔بینگن کو ٹھنڈا ہونے پر پانی میں ہاتھ ڈبوتے ہوئے چھیل لیں اور بیج نکال کر بینگن کو کانٹے سے میش کر لیں۔اس پر ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر رکھ لیں۔پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں،اس میں ہری پیاز اور لہسن ڈال کر چار سے پانچ منٹ فرائی کریں۔اس میں ہلدی،نمک،زیرہ اور لال مرچ ڈال کر بھونیں،پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب ٹماٹر گلنے پر آجائے میش کیا ہوا بینگن ڈال کر ملائیں اور پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر چولہے سے اتار لیں۔اب اس لذیز ڈش کو چپاتی کے ساتھ پیش کریں اور ایسی مزید مزیدار ریسپیز کے لیے ہمارے بلاگ پر  وزٹ کرتے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *