کھٹے آلو بنانے کی ترکیب (مکمل طریقہ)

کھٹے آلو بنانے کی ترکیب (مکمل طریقہ)

آج ہم آپ کو آلو کی چٹ پٹی ریسپی سکھائیں گے۔جس کی تیاری میں 10 منٹ اور پکانے میں بھی 10 منٹ کاوقت درکار ہوتا ہے۔یہ ریسپی ہے کھٹے آلو ۔تو چلیں اپنی ریسپی سیکھتے ہیں۔

کھٹے آلو بنانے کے لیے اجزاء

(اُبلے ہوۓ)آلو ایک کلو
تیل 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر آدھا چمچ
ثابت سفید زیرہ ایک چمچ
پسی ہوئی ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
کڑھی پتے 8 عدد
املی کا گودا 1/2 پیالی
ہرادھنیا(چوپ کیا ہوا)سجانے کے لئے

کھٹے آلو بنانے کی ترکیب:

آلوﺅں کو چوکور کاٹ لیں۔دیگچی میں تیل گرم کرکے آلوﺅں کو تل کر نکال لیں۔اسی دیگچی میں زیرہ اور آملی ڈال کر بھونیں پھر کڑھی پتے ملا کر پکائیں۔اس میں ہلدی لال مرچ،آلو اور نمک ملا کر بھونیں اور ڈش میں نکال لیں۔اسے ہرے دھنئے سے سجا کر پیش کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *