گوشت والی کھچڑی بنانے کا طریقہ

گوشت والی کھچڑی بنانے کا طریقہ

دال والی کھچڑی تو سب نے بہت مرتبہ کھائی ہو گی آج ہم آپ کو گوشت والی کھچڑی بنانے کا طریقہ سکھائیں گے۔اسکی تیاری میں 25 اور پکنے میں بھی 25 منٹ لگتے ہیں اور ان اجزاء سے تیار گوشت والی کھچڑی 4 افراد کھا سکتے ہیں۔

گوشت والی کھچڑی بنانے کے اجزاء

گوشت آدھا کلو
چاول دو پیالی
مسور کی دال ایک پیالی
کوکنگ آئل آدھی
پیالی ٹماٹر تین عدد  درمیانے
پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چاۓ کا چمچ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پیاز دو عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

گوشت والی کھچڑی بنانے کی ترکیب

چاول اور دال کو ملا کر دھو کر بیس منٹ بھگو کر رکھ دیں۔کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہرا فرائی کریں۔ادرک،لہسن،لال مرچ،ہلدی،دھنیا،ٹماٹر اور گوشت ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔آدھی پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔گوشت گلنے پر آجائے تو اسے اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔اس میں بھگو کر رکھے ہوئے دال چاول اور نمک ڈال کر بھونیں اور چار پیالی پانی شامل کرکے ڈھک دیں،درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔اچھی طرح ملا کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ کر اُتار لیں۔گاجر کے اچار اور پودینے والے رائتے کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *