گولا کباب بنانے کا طریقہ

گولا کباب بنانے کا طریقہ

آج ہم بنانا سیکھیں گے بہت ہی مزے کے گولا کباب جو صرف 15 منٹ کی تیاری کے بعد 30 منٹ میں تیار ہو جائیں گےاور پانچ افراد بہت آرام سے کھا سکتے ہیں۔

گولا کباب بنانے کے لیۓ اجزاء

قیمہ آدھا کلو
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
سبز مرچ کا پیسٹ آدھی پیالی
نمک حسب ضرورت
پیاز ایک عد د
انڈہ ایک عدد
تازہ ہرادھنیا باریک کٹا ہواآدھی پیالی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
لہسن پانچ جوئے
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

گولا کباب بنانے کی ترکیب

پیاز ،مرچیں ،ہرادھنیا اور لہسن کو اچھی طرح سے قیمہ میں ملا لیں ۔اور آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔آدھے گھنٹے کے بعد اس میں باقی تمام اجزاء ملائیں اور چوپر میں ایک دفعہ پھر گرینڈ کرلیں باقی تمام اجزاء سمیت باریک پسے ہوئے قیمہ کو گول شکل دے کر سیخوں پر چڑھائیں اور پھر لپیٹ لیں اور دہکتے ہو ئے کوئلوں پر یا اوؤن میں 10-15منٹ کے لیے رکھیں اور ہلکا ساتیل لگا دیں ۔اگر کو ئلوں پر کباب تیار کر رہے ہیں تو الٹ پلٹ بھی لیں۔اور جب ہلکے براؤن ہو جائے تو اتار کر گرم کباب رائتے کے ساتھ سرو کریں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *