ہرا مصالحہ سِری پاۓ بنانے کا طریقہ

ہرا مصالحہ سِری پاۓ بنانے کا طریقہ

ہرا مصالحہ سِری پاۓ بنانے کے لیۓ اجزاء

بکرے کی سری ایک عدد
بکرے کے پائے چار عدد
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
پیاز تین عدد درمیانی
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچیں آٹھ سے دس عدد
کوکونٹ ملک آدھی پیالی
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ چار کھانے کے چمچ
ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
سادہ آٹا حسب ضرورت
کوکنگ آئل آدھی پیالی

ہرا مصالحہ سِری پاۓ بنانے کی ترکیب

پائے کے تین تین ٹکڑے کروا لیں اور خشک آٹا مَل کر کچھ دیر رکھ دیں،پھر سادے پانی سے اچھی طرح مَل کر صاف دھو لیں۔چار سے چھ پیالی اُبلتے ہوئے پانی میں پائے ڈال کر تیز آنچ پر اُبالیں اور اوپر آنے والا جھاگ نکال دیں۔پھر آنچ ہلکی کرکے اس میں کالی مرچ اور دو پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔زیرہ،پیاز،ہرا دھنیا،پودینہ اور ہری مرچوں کو کوکونٹ ملک کے ساتھ باریک پیس لیں۔پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن،لال مرچ،دھنیا اور ہلدی ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔پھر اس میں سری ڈال کر اچھی طرح پانچ سے سات منٹ بھونیں اور اس میں پسا ہوا ہرے مصالحے کا مکسچر شامل کر دیں۔ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔جب سری اور پائے دونوں حسب پسند گل جائے تو انھیں ملا لیں اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ڈش میں نکال کر اس منفرد طریقے سے بنائے گئے سری پائیوں کو گرم گرم نان اور لیموں کی قاشوں کے ساتھ شروع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *