ہری مرچ اور قیمے کا سالن بنانے کا طریقہ ۔

ہری مرچ اور قیمے کا سالن بنانے کا طریقہ ۔

آج ہم بنانا سیکھیں گے ہری مرچ اور قیمے کا سالن جو 15 منٹ کی تیاری کے بعد 30 منٹ میں تیار ہو جاۓ گا اور یہ گھر کے 4 افراد کے لیۓ بہت ہی زبردست ڈش ہے۔

ہری مرچ قیمے کا سالن بنانے کے لیۓ اجزاء

قیمہ ایک کلو
گھی ایک کلو
لونگ، الائچی ایک ایک ماشہ
ہلدی، دھنیا، لہسن آدھا آدھا چھٹانک
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ آدھا کلو
پیاز ایک پاؤ
دار چینی زیرہ، زعفران ایک ایک ماشہ
دہی آدھا کلو
لیموں پانچ عدد

ہری مرچ قیمے کا سالن بنانے کی ترکیب

پہلے قیمہ پکائیے۔پھر مرچ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر گھی میں تلئے۔پھر اس میں قیمہ ڈال کر تلئے۔جب مرچیں گل جائیں تو اس میں تلی ہوئی پیاز اور گرم مصالحہ، زعفران ڈال کر ہلکی آگ پر رکھئے پھر لیموں کا عرق نچوڑ دیں، بہت ہی مزے کا ہری مرچ قیمے کا سالن  تیار ہے۔نان اور رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *